Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

حافظ نعیم الرحمن کا 19 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے اہم پیغام

نگراوں حکومت نے ایک بار پھر عوام کی بے بسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیٹرول بم گرایا ہے۔

0

حافظ نعیم الرحمن کا 19 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے اہم پیغام

کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کاشاہراہ فیصل اسٹارگیٹ پر نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ نگراوں حکومت نے ایک بار پھر عوام کی بے بسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیٹرول بم گرایا ہے۔ حکمران طبقے کو بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اربوں روپے کاپیٹرول افسران صرف عیاشیوں میں استعمال کرتے ہیں۔ ایک طبقہ تو وہ ہے کہ جو پیٹرول کی پرچیاں لے کر پیٹرول پمپ سے حساب کتاب کرلیتے ہیں۔ ملک میں جاگیردار،وڈیرے اور بیوروکریٹس مختلف پارٹیوں میں آکرعوام کا استحصال کرتے ہیں۔ یہ طبقہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے عوام پر پیٹرول بم بم گراتے ہیں۔بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام مزید محروم ہوجاتے ہیں، اورحکمران طبقہ مزید عیاشیوں میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ نگراں وزیر اعظم بتائیں کہ ایک ماہ میں 58روپے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا سوچ کیا۔ وزیر اعظم بتائیں کہ وڈیرے اور جاگیرداروں پر ٹیکس کیوں نہیں لگائے جاتے۔ نگراں وزیر اعظم، آٹا اور شوگر مافیا کو کیوں کنٹرول نہیں کرتے ان سے ٹیکس کیوں نہیں لیے جاتے۔ 10ایکٹر سے زیادہ اراضی انہی جاگیرداروں اور وڈیروں کی زمینیں ہیں ان پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چلانے والا عام شہری پر بھی ٹیکس لگایا جارہا ہے لیکن حکمران طبقے پر ٹیکس نہیں لگایاجاتا۔ نگراں وزیر اعظم آج سے اعلان کردیں کہ سرکاری افسران اور اعلیٰ عہدیداران 1000سی سی گاڑی استعمال کریں۔ نگراں وزیر اعظم اعلان کردیں کہ کسی بھی سرکاری افسران اور اعلیٰ عہدیدران کو مفت بجلی نہیں دی جائے گی۔ اگر نگراں وزیر اعظم نے ایسا اعلان نہیں کیا توہم سمجھیں گے کہ آپ آئی ایم ایف کی چاکری کررہے ہیں۔ 13جماعتوں نے 16ماہ میں عوام کا خون چوسا اور اب یہ نگراں حکومت بھی پی ڈی ایم کی حکومت کی طرح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کا کام قیمتوں میں اضافہ کروانا نہیں،الیکشن کروائیں اور گھر جائیں۔ کراچی: ہماری قسمت نہیں ہے کہ ہم بھاری بلوں کو ادا کریں اور مہنگا پیٹرول خریدیں۔ کراچی وہ شہر ہے جو غریبوں کی ماں ہے جو سب کو اپنے دامن میں سمولیتا ہے۔ کراچی پورے ملک کی معیشت کو چلاتا ہے، تحریک کا مرکز ہے۔ کراچی کے شہری اپنی قسمت کا رونانہ روئے، بلکہ میدان میں نکلیں اور جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ آج شاہراہ فیصل اسٹارگیٹ پر علامتی مظاہرہ دھرنے کی صورت اختیار کرگیا ہے۔ شہر بھر کے نوجوان 19 ستمبر کو 15مقامات پر گھروں سے نکلیں اور سڑکیں بند کردیں۔ ہم پر امن جدوجہد کریں گے،ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری کٹھ پتلی پر عائد ہوگی۔

Comments
Loading...