میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے گلستانِ جوہر کی مختلف یونین کونسلز میں بحالی و ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا۔
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے گلستانِ جوہر کی مختلف یونین کونسلز میں بحالی و ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ گلستانِ جوہر کی مختلف یونین کونسلز میں 145 ملین روپے کی لاگت سے پیور بلاک کی تنصیب اور دیگر ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں۔ گلستانِ جوہر کی مختلف یونین کونسلز میں 271 ہزار مربع فٹ پیور بلاک نصب کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے منشور اور عوام سے کیے گئے وعدوں کے مطابق اسی سال ترقیاتی کام مکمل کر رہے ہیں۔ ہمارا عوامی خدمت کا منشور اور عزم شہریوں کے لیے اطمینان، جبکہ مخالفین کے لیے پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ کچھ لوگوں نے شہریوں کو تکلیف اور اذیت دینے کی قسم کھا رکھی ہے، اپنے ٹاؤن میں تو کچھ نہیں کر سکے، اب صرف پروپیگنڈا پھیلا سکتے ہیں اور رو سکتے ہیں۔