ایم پی اے ریحان اکرم کا نارتھ کراچی ٹرومین انسٹیٹیوٹ والی گلی میں جاری پانی کی نئی پائپ لائن کی تنصیب کے کام کا معائنہ
ایم پی اے ریحان اکرم کا نارتھ کراچی ٹرومین انسٹیٹیوٹ والی گلی میں جاری پانی کی نئی پائپ لائن کی تنصیب کے کام کا معائنہ
کراچی : شہر بھر میں پانی کا ایک بڑا مسلہ موجود ہے۔ کراچی شہر میں ڈالی گئی پانی کی لائین کئی سالوں پرانی ہے۔ جس کی وجہ سے علاقہ میں پانی کا بڑا مسلہ موجود ہے۔ اس حوالے سے نارتھ کراچی میں موجود علاقہ مکین نے ایم کیو ایم پاکستان ریحان اکرم سے رابطہ کیا۔
نارتھ کراچی ٹرومین انسٹیٹیوٹ والی گلی سیکٹر 11اے میں پانی کی نئی لائین ڈالنے کا کام جاری ہے۔ ایم پی اے ریحان اکرم نے سیکٹر 11-اے نارتھ کراچی ٹرومین انسٹیٹیوٹ والی گلی میں جاری پانی کی نئی پائپ لائن کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا اور علاقے کے رہائشیوں سے ملاقات کی۔
علاقہ میں موجود لوگوں نے ایم کیو ایم پاکستان ایم پی اے ریحان اکرم کا شکریہ ادا کیا۔