امید ہے کہ اس بار مئیر پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا۔ سعید غنی
ایسا ہونے سے ہمارے لئے مئیر کا انتخاب مزید آسان ہوگا اور ہم آپ کی خدمت اچھے طریقے سے کرسکیں۔ سعید غنی
امید ہے کہ اس بار مئیر پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا۔ سعید غنی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔
کراچی کے عوام سے گزارش ہے کہ وہ 7 مئی کو ہونے والے 11 یوسیز کے ضمنی انتخابات میں تمام پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھرپور کامیابی دلوائیں ۔کراچی کے اکثریتی ٹاؤن پاکستان پیپلز پارٹی جیت رہی ہے اور انشاءاللہ مئیر بھی پیپلز پارٹی کا جیالا ہی ہوگا۔ جمعہ کو جاری اپنے ویڈیو پیغام میں صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے 11 یوسیز میں 7 مئی کو ضمنی بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔
ضمنی انتخابات ضلع سائوتھ میں ایک نشست پر جو لیاری میں ہے، ڈسٹرکٹ ویسٹ میں تین یوسیز پر جن میں دو اورنگی ٹاؤن اور ایک مومن آباد میں ہے۔ ڈسٹرکٹ کیماڑی میں بلدیہ ٹاؤن کی ایک یوسی، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی تین اور ڈسٹرکٹ کورنگی ایک بھی تین یوسیز میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں ۔
سعید غنی نے کہا کہ 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور انشاء اللہ امید ہے کہ اس بار مئیر پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا۔
انہوں نے کراچی کے عوام سے گزارش کہ ہے کہ وہ 7 مئی کو ہونے والے 11 یوسیز کے ضمنی انتخابات میں تمام پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھرپور کامیابی دلوائیں کیونکہ ایسا ہونے سے ہمارے لئے مئیر کا انتخاب مزید آسان ہوگا اور ہم آپ کی خدمت اچھے طریقے سے کرسکیں گے۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ کراچی کے اکثریتی ٹاؤن پاکستان پیپلز پارٹی جیت رہی ہے اور یونین کونسلز کی اکثریت بھی پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ مئیر، ٹائون چیئرمینز اور یوسیز چیئرمین پیپلز پارٹی کے ہوں گے تو ہم زیادہ سے زیادہ عوام کی خدمت کرسکیں گے۔
سعید غنی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 7 مئی کو 11 یوسیز میں تیر کے نشان پر مہر لگائیں اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔