نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کی ٹیم کی جانب سے علاقہ میں اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا
یوسی چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا۔
کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاون، یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے یوسی میں اسپرے مہم کرنے کی ہدایت کردی۔ جس کی سب سے پہلے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں کونسلر منیب وسیم، کوآرڈینیٹر عمیر طلحہ، کوآرڈینیٹر مشائق نور خان اور جناب زید غوری صاحب شامل کئے گئے۔ ٹیم کو علاقہ میں اسپرے مہم کا ٹاسک دیا گیا۔
پہلے مرحلہ میں ٹیم نے شادمان ٹاون میں موجود فلیٹ پٹی میں اسپرے مہم کی۔ جس کو وہاں کی عوام نے بہت زیادہ سہرایا اور جماعت اسلامی کے ساتھ ساتھ فرحان سہیل کا شکریہ کا بینر بھی فلیٹ کے دروازے پر لگایا۔
دوسرے مرحلہ میں شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے اور سیکٹر 14-بی کی تمام گلیوں میں اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد یوسی 2 کے باقی علاقوں میں بھی اسپرے مہم کی جائے گی۔ عوام نے یوسی چئیرمین فرحان سہیل اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔