ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست اراکینِ اسمبلی کی جانب سے عوامی شکایات پر ایکشن جاری
حق پرست اراکین اسمبلی کا عوامی شکایات پر متعلقہ اداروں سے رابطے، عوام کا اطمینان کا اظہار
عوامی فلاح و انفرااسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست اراکینِ اسمبلی کی جانب سے عوام کی فلاح اور انفرااسٹرکچر میں بہتری کیلئے چھوٹے اور بڑے مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔
اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں ایم کیو ایم کنیکٹ کے زریعے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں اسکیم 33 ٹاؤن، یوسی 1 آفس میں ممبر صوبائی اسمبلی سید فرحان انصاری نے عوامی مسائل کے حوالے سے مختلف پروجیکٹس کی یونین سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے اور متعلقہ افسران سے رابطہ کر کے مسائل حل کرنے کے احکامات دیئے۔
ممبر صوبائی اسمبلی پی ایس 118 نصیر احمد نے منگھوپیر میں ملا جام محمد ولیج کا ہنگامی دورہ کیا۔ سیوریج کی ابتر صورتحال پر میونسپل کمشنر منگھوپیر ٹاؤن اور سی ای او واٹر کارپوریشن صلاح الدین سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ جبکہ ممبر سندھ اسمبلی پی ایس 127 معاذ محبوب نے خانقاہ درگاہ شریف کا دورہ کیا۔ مزار پر حاضری دی اور منتظمین سے ملاقات کی اور وہاں کے مسائل معلوم کیے اور فوری حل کیلئے پارٹی زمہ داران کی کمیٹی تشکیل دی۔
رکن صوبائی اسمبلی ریحان اکرم نے شہریوں کی شکایت پر سیکٹر 2 نارتھ کراچی کا دورہ کیا، پانی اور سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے۔