Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کائنات میں پھیلے تمام رنگ دلکش ہیں اُس ہی طرح اِنسانی جلد کا رنگ بھی خوشنما اور قابلِ قدر ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

خُوب صورت رنگوں سے مزیّن ہولی کا تہوار دُنیا کو بھائی چارے کے فروغ کا پیغام دیتا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

0

متحدہ قومی موومنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی پاکستان سمیت دُنیا بھر میں موجود ہندو برادری کو ہولی کی مُبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی پاکستان سمیت دُنیا بھر میں موجود ہندو برادری کو ہولی کی مُبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار، اپنے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ خُوب صورت رنگوں سے مزیّن تہوار دُنیا کو بھائی چارے کے فروغ کا پیغام دیتا ہے۔

یہ تہوار ہمیں یہ بتاتا ہے کہ جس طرح کائنات میں پھیلے تمام رنگ دلکش ہیں اُس ہی طرح اِنسانی جلد کا رنگ بھی خوشنما اور قابلِ قدر ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نفسا نفسی سے گرد آلود دُنیا کے حالات اِس بات کے متقاضی ہیں کہ مذہب مسلک ذات پات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انسانیت کی سربلندی کے لئے ہمیں باہمی رواداری کے عمل کو فروغ دینا چاہئے تاکہ کرّہ عرض امن و سکون کا گہوارہ بن سکے۔

Comments
Loading...