Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پھل فروش سے بدتمیزی کرنے والے معطل اہلکار کو انکوائری کے بعد سروس سے برطرف کر دیا گیا

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ابتدائی طور پر پولیس اہلکار کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا تھا۔

0

شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پھل فروش سے بدتمیزی کرنے والے معطل اہلکار کو انکوائری کے بعد سروس سے برطرف کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایک ایسی جگہ ہے جس کو ہم اپنی زندگی میں اچھے کاموں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں اور اس سے عام عوام کو کافی فائدہ بھی ہوتا آیا ہے۔ ایک ایسا ہی واقعہ حال ہی میں سامنے آیا۔ جب ایک پولیس والے کی ویڈیو سامنے آئی۔ جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ وہ قلندریا چورنگی کے پاس موجود ایک پھل والے کو وردی میں ڈرا رہا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی اور وائرل ہوگئی۔ جس پر ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی صاحب نے فوری ایکشن دیکھا۔

شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پھل فروش سے بدتمیزی کرنے والے معطل اہلکار کو انکوائری کے بعد سروس سے برطرف کر دیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ابتدائی طور پر پولیس اہلکار کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا تھا۔ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ذیشان شفیق صدیقی نے پولیس اہلکار کو سروس سے ڈسمس کر دیا۔

سوشل میڈیا کا استعمال ہماری زندگی میں عام سی بات ہوگیا ہے۔ لیکن ہمیں اس کو اچھے کاموں کے لئے استعمال کرنا چاہیے ناکہ کسی کو نقصان پہنچانے کے لئے۔

Comments
Loading...