Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈسٹرکٹ الیکشن کشمنر ملیر نے مرتضٰی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد سے ان کے عہدوں کا حلف لیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ابراہیم حیدری ٹاؤن کے یوسی 8 سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے

0

ڈسٹرکٹ الیکشن کشمنر ملیر نے مرتضٰی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد سے ان کے عہدوں کا حلف لیا

کراچی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یوسی 8 ابراہیم حیدری کے چیئرمین اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے گڈاپ ٹاون کی یوسی 7 کے چیئرمین کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کشمنر ملیر نے مرتضٰی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ابراہیم حیدری ٹاؤن کے یوسی 8 سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد گڈاپ ٹاون کی یوسی 7 سے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

مئیر کراچی مرتضٰی وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا شہر کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار۔ سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کے وژن کے مطابق شہر قائد کی تعمیرو ترقی کی زمہ داری ادا کریں گے۔

Comments
Loading...