تفتیشی عمل کو بہتر بنائیں اور زیر التوا مقدمات میں جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کریں۔ ڈاکٹر انعم تجمل صاحبہ
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ضلع وسطی ڈاکٹر انعم تجمل صاحبہ (پی ایس پی) کی سربراہی میں ضلع وسطی (انویسٹی گیشن) کے تھانہ جات کی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
تفتیشی عمل کو بہتر بنائیں اور زیر التوا مقدمات میں جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کریں۔ ڈاکٹر انعم تجمل صاحبہ
کراچی : ایس ایس پی انویسٹی گیشن ضلع وسطی ڈاکٹر انعم تجمل صاحبہ (پی ایس پی) کی سربراہی میں ضلع وسطی (انویسٹی گیشن) کے تھانہ جات کی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی صاحبان، ایس آئی او صاحبان، تفتیشی افسران، ایڈمن، ریڈر، انچارج آئی ٹی برانچ، اور فوکل پرسن پی ایس آر ایم ایس بھی موجود تھے۔ انویسٹی گیشن ضلع وسطی کے تمام تھانہ جات کے ایس آئی اوز اور آئی اوز سے فرداً فرداً تمام سنگین مقدمات سمیت دیگر تمام درج مقدمات میں پیشرفت طلب کی گئی۔
تفتیشی افسران کو ہدایت کی گئی کہ تفتیشی عمل کو بہتر بنائیں اور زیر التوا مقدمات میں جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کریں۔ میٹنگ میں سنگین مقدمات میں مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے بارے میں ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ پی ایس آر ایم ایس کے تمام ٹیبز میں تمام مقدمات کا ریکارڈ مکمل فیڈ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ سنگین مقدمات میں شناخت پریڈ کے عمل کو لازمی قرار دیا گیا۔
مزید یہ کہ تفتیشی افسران کو ہدایت دی گئی کہ مقدمات کا ڈسپوزل موجودہ جوڈیشل پالیسی کے تحت مقررہ وقت میں کیا جائے اور ان مقدمات کی تفصیلات بھی پی ایس آر ایم ایس پر اپڈیٹ کی جائیں۔ تمام تھانہ جات کے تفتیشی افسران کی پیشرفت کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا۔