Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم پی اے جمال احمد کی کاوشوں سے نیا وال لگانے کا کام جاری

0

ایم پی اے جمال احمد کی کاوشوں سے نیا وال لگانے کا کام جاری

کراچی : شہر میں ایک بلدیاتی سسٹم موجود ہونے کے باوجود بھی عوام کافی پریشان نظر آتی ہیں۔ عام انتخابات کے بعد لوگوں نے اپنی شکایت ایم این اے اور ایم پی اے کو دینا شروع کردی۔ اس سلسلے میں سیکٹر 7ڈی سے بھی پانی کے پریشر کی شکایت موصول ہوئی۔

یوسی 15 بی نارتھ کراچی ٹاؤن میں سیکٹر 7سی اور 7ڈی3 کے ڈیویڈنگ سڑک پر ایک پانی کا وال چوری کرلیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے ایک بڑے علاقہ میں پانی کے پریشر کی شکایات تھی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے جمال احمد کی کاوشوں سے آج نیا وال لگانے کا کام جاری کردیا گیا ہے۔

ایم پی اے جمال احمد، یوسی آرگنایزر دانش علی اور یوسی جوائنٹ آرگنایزر و بلدیاتی انچارچ عاشر نے اس کام کا جائزہ لیا۔ عوام نے ان کے اس کام کرانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...