Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے جانبحق افراد کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ سیدناصرحسین شاہ

صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ کا تھرپارکر سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور تعزیتی پیغام۔

0

سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن امداد کرے گی۔ سیدناصرحسین شاہ

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ کا تھرپارکر سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور تعزیتی پیغام۔ انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے جانبحق افراد کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن امداد کرے گی۔ محکمہ توانائی سندھ نے وفاقی ادارے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط لکھا ہے۔

سیدناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ خط میں وفاقی ادارے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور این اای ڈی یونیورسٹی کو بجلی گرنے کی وجوہات معلوم کرنے کی درخواست کی ہے۔ تھر سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے پر تشویش ہے۔ آسمانی بجلی سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے لئے آگاہی مہم بھی شروع کریں گے۔

Comments
Loading...