سید صلاح الدین احمد نے محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردئیے
س ضمن میں سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر پی ایس او سید سردار شاہ نے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا
سید صلاح الدین احمد نے محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردئیے
کراچی : سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے محرم الحرام کے موقع پر شھر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیے اس ضمن میں سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر پی ایس او سید سردار شاہ نے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ضلعی انتظامیہ، منتخب عوامی نمائندوں سمیت تمام متعلقہ اداروں بلخصوص شیعا علماء کرام اور جعفری الائنس کے مرکزی رہنماؤں سے کے ساتھ مکمل رابطہ میں رہتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ محرم الحرام سے قبل شہر بھر بلخصوص مساجد، امام بارگاہوں، مجالس گاہوں، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر فراہمی و نکاسی آب کے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور تمام کھلے مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورز رکھ کر سیوریج کے اوور فلو کا خاتمہ کیا جائے مرکزی سڑکوں اور عوامی مقامات پر پانی کے رساؤ کو ختم کیا جائے بالخصوص جلوسوں کے راستوں کو مکمل صاف رکھا جائے تاکہ شہریوں اور عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے علاوہ ازیں انچارج ہائیڈرنٹس سیل کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت مساجد، امام بارگاہوں، مجالس گاہوں، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں تمام چیف انجینئرز اور سپرینٹنڈنٹگ انجینئرز کو پابند کیا کہ شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور محرم الحرام کی عام تعطیلات کے دوران عملے کی ڈیوٹی روسٹر کی فہرستیں فراہم کی جائیں اور تمام ایگزیکٹیو انجینئرز اپنے ماتحت عملے سمیت ہائی الرٹ رہیں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔
ایگزیکٹو انجینئر ورکشاپ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے تمام مشینری کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے اور سکشن و جیٹنگ مشینوں کے آپریشن کو ہموار کرنے کیلئے ڈرائیوروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں چیف انجینئر واٹر محمد علی شیخ چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو اور فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر کو فوکل پرسن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔