ایس بی سی اے کی جانب سےماریہ اپارٹمنٹ فیز 1کو خستہ حال قرار دے دیا گیا
اس موقع پر نارتھ ناظم آباد ٹاؤن آرگنائزر شہزور اِبراھیم بھائی و اراکین ٹاؤن کمیٹی اور یوسی 16 کے زمہ داران عوام کے شانہ بشانہ موجود۔
ایس بی سی اے کی جانب سےماریہ اپارٹمنٹ فیز 1کو خستہ حال قرار دے دیا گیا
تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے کی جانب سے نارتھ ناظم آباد یوسی 16 شادمان ٹاؤن میں موجود بلڈنگ ماریہ اپارٹمنٹ فیز 01 کو خستہ حال قرار دیے کر نوٹ جاری کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے فلیٹ یونین اور رہائشیوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رابطہ آفس میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نارتھ ناظم آباد ٹاؤن آرگنائزر شہزور اِبراھیم و اراکین ٹاؤن کمیٹی اور یوسی کے زمہ داران عوام کے شانہ بشانہ موجود۔ ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی کا ادارے کے ڈی جی ایس بی سی اے سے رابطہ یونین کو پابند کیا گیا کہ ایس بی سی اے کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو فل فور درخواست جمع کروا کر اپروف انجینیئرز پر مشتمل ٹیم کا سروے کروائیں۔
اس فیصلے پر فلیٹ رہائشیوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ داران اور حق پرست ایم پی اے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔