Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر شیخ کی ملاقات

ملاقات میں ماہیگیروں کے مسائل سے متعلق بات چیت کی گئی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

0

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر شیخ کی ملاقات

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر شیخ کی ملاقات۔ سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور چیئرمین قاسم پورٹ ریئر ایڈمرل ناصر شاہ ملاقات میں موجود۔ ملاقات میں ماہیگیروں کے مسائل سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بڑے ٹرالر (بڑی جال کھیچنے والی کشتی) کی وجہ سے مچھلی کی افزائش کو نقصان پہنچتا ہے۔ ٹریٹمینٹ پلانٹ لگانے کا پروجیکٹ ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔ ویسٹ واٹر ٹریٹ کر کے صنعتوں کو مہیا کرینگے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمبائینڈ افیولینٹ ٹریٹمینٹ کے لیئے وفاقی حکومت آگے آئے۔

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر شیخ نے کہا کہ عالمی معاہدہ کے تحت سیوریج ٹیٹمینٹ ضروری ہے۔ سمندری آلودگی کے خاتمے کیلئے وفاق کام کر رہا ہے۔ وفاق اور صوبائی حکومتیں مل کر کیٹی بندر بنا سکتی ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں سمندری آلودگی کو ختم کرنے کے لیئے مل کر اقدامات کرنے ہونگے۔ کیٹی بندر پورٹ بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

سندھ اور وفاق کا کیٹی بندر پورٹ بنانے پر اتفاق۔

Comments
Loading...