ہر عوامی شکایت پر فوری کارروائی اور مؤثر فالو اپ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو
سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل عوام اور حکومت کے درمیان مؤثر رابطے کا ذریعہ ہے۔ محمد اسماعیل راہو
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کے ازالے کا سلسلہ جاری۔ صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہو نے سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل میں شہریوں کی شکایات سنیں۔ صوبائی وزیر نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کر دیں۔
صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور مؤثر حل سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کیا جا رہا ہے۔ سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل عوام اور حکومت کے درمیان مؤثر رابطے کا ذریعہ ہے۔ ہر عوامی شکایت پر فوری کارروائی اور مؤثر فالو اپ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر عوامی نمائندے روزانہ شہریوں کی شکایات سن رہے ہیں۔ سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل عوامی خدمت اور بہتر طرزِ حکمرانی کی عملی مثال بن چکا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کے تحت شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔
محمد اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ شہری اپنی شکایات ٹول فری نمبر 080091915 پر درج کرا سکتے ہیں۔ سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل کے نمبر 02199202047، 02199207349 اور 02199207568 عوامی شکایات کے اندراج کے لیے فعال ہیں۔