شہداء قوم کا سرمایہ، سندھ پولیس کا فخر اور ہمارے عزم کی پہچان ہیں۔
کراچی : شہدائے سندھ پولیس کو بھرپور خراجِ عقیدت۔ یومِ شہدائے پولیس ہمیں ان عظیم سپوتوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن کے امن، قانون کی سربلندی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
سندھ پولیس کے شہداء نے دہشت گردی، جرائم اور امن دشمن عناصر کے خلاف بے مثال جرات، فرض شناسی اور قربانی کی داستانیں رقم کیں۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کراچی اپنے تمام شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ان کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ تمام شہدائے سندھ پولیس کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔ شہداء قوم کا سرمایہ، سندھ پولیس کا فخر اور ہمارے عزم کی پہچان ہیں۔