Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میں چاہتا ہوں کہ عوام کے منتخب نمائندے عوام کے لئے کام کریں۔ مبین جمانی

تمام ٹائونز اور یوسیز کے اپنے اپنے دفاتر ہوں اس کے لئے کام کررہے ہیں۔ مبین جمانی

0

میں چاہتا ہوں کہ عوام کے منتخب نمائندے عوام کے لئے کام کریں۔ مبین جمانی

کراچی : نگران صوبائی وزیر بلدیات محمد مبین جمانی سے کراچی سے تعلق رکھنے والے مختلف ٹائونز چیئرمین کی ملاقات۔ چنیسر ٹائون کے فرحان غنی، سہراب گوٹھ ٹائون کے لالہ رحیم، اورنگی ٹائون کے جمیل ڈاہری، صفورا ٹائون کے راشد خاصخیلی، ملیر ٹائون کے جان محمد بلوچ اور دیگر شامل تھے۔

ٹائون چیئرمین نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ملازمین کی تاحال تنخواہوں کی عدم فراہمی مشکلات بن رہی ہیں۔ اس وقت ٹرانزیشن افسران کے باعث ٹائونز میں عوامی کام ٹھپ ہوگئے ہیں۔ عید میلادالنبی کی آمد ہے اور اس سلسلے میں علاقہ کی مساجد کے اطراف روڈ کارپیٹنگ اور اسٹریٹ لائٹس لگوانے کے لئے فنڈز درکار ہوں گے۔

نگران صوبائی وزیر بلدیات محمد مبین جمانی نے کہا کہ تمام یونین کونسلز اور ٹائونز کو ملنے والی او زی ٹی شئیر اور ترقیاتی کام کی رقم صاف اور شفاف طریقے سے استعمال ہو اس کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے ٹائونز کو اختیارات کیوں منتقل کئے اس کا مجھے علم نہیں۔ موجودہ نگران حکومت جب تک ہے ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو کوئی مشکلات درپیش نہ ہوں۔

محمد مبین جمانی نے کہا کہ ٹرانزیشن افسران کو جلد ختم کرکے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔ کراچی کے تمام ٹائونز میرے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔ تمام ٹائونز اور یوسیز کے اپنے اپنے دفاتر ہوں اس کے لئے کام کررہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ عوام کے منتخب نمائندے عوام کے لئے کام کریں۔ ڈی ایم سی ایسٹ کی تنخواہوں کا معاملہ آئندہ ایک سے دو روز میں حل کردیا جائے گا اور آئندہ ماہ سے ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا ہوں اس کے لئے ہدایات دے دی ہیں۔

مبین جمانی نے مزید کہا کہ پورے صوبے کے ایسے افسران کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایات دی ہیں جو ایک ہی جگہ پر ڈیڑھ سال یا اس سے زائد عرصہ سے موجود ہیں۔ عید میلادالنبی کے حوالے سے ہر ٹائونز کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی میں اگر صوبے اور محکمہ رکاوٹ ہے تو اس کا ہم خاتمہ کرکے اختیارات منتخب نمائندوں تک منتقل کریں گے۔

Comments
Loading...