کراچی کے نوجوان مہم کو تیز تر کریں رابطے بڑھائیں۔ حافظ نعیم الرحمن
کل کے جلسہ نے 8 فروری کا رخ متعین کرلیا ہے اور جماعت اسلامی قومی و صوبائی اسمبلی میں ہی جیتے گی۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی کے نوجوان مہم کو تیز تر کریں رابطے بڑھائیں۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا ادارہ نور حق میں قومی انتخابات اور کراچی کی امن و امان کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ اہلیاں کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے باغ جناح گراونڈ میں تاریخی جلسہ بنایا۔ جلسہ میں سب سے زیادہ اہم بات یہ تھی عوام اپنے قائدین کے ساتھ رابطے میں تھے۔ جلسہ کا ٹرین ایسا بنایا گیا ہے کہ جس میں قائدین اور عوام کے درمیان فرق کیا جاتا ہے۔ کل کے جلسہ نے 8 فروری کا رخ متعین کرلیا ہے اور جماعت اسلامی قومی و صوبائی اسمبلی میں ہی جیتے گی۔ کراچی کے نوجوان مہم کو تیز تر کریں رابطے بڑھائیں۔ خواتین کارکنان بھی اپنے حلقہ احباب و علاقہ جات میں رابطے شروع کردیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم عام انتخابات میں نا دھاندکی کرنے دیں گے اور نہ ہی نتائج میں تبدیلی کرنے دیں گے۔ ایک جانب الیکشن مہم چل رہی ہے دوسری جانب شر پسند عناصر پھر سے اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ ناظم آباد نمبر 2 میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم کا کارکن کو قتل کردیا گیا۔ ناظم آباد میں ہونے والے واقعی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل پر ان کے اہل خانے سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ عدلیہ کی نگرانی میں کمیٹی بناکر مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ الیکشن کمیشن مصنوعی اقدامات کرکے نوٹسس جاری کیے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن 8 فروری کو لاء انفورسٹمنٹ، رینجرز اور فوج کو پولنگ اسٹیشن کے باہر کسی بھی ہنگامی حالات سے نبٹنے کے کیے تعین کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور لاء انفورسٹمنٹ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات سے قبل ہی امن و امان کے ماحول کو برقرار رکھیں تا کہ ووٹرز آزادانہ ووٹ ڈالنے آسکے۔ چیئرمین اور وائس چئیرمین کو خطوط بھیج کر الیکشن کمیشن کی ضابطے کی بنیاد بنا کر خطوط جاری کیے جارہے ہیں۔ شر پسند عناصر ڈالوں میں اسلحوں میں گھوم رہے ہیں وہ الیکشن کمیشن کو کیوں نظر نہیں آرہا۔ الیکشن کمیشن ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی وکالت کررہے ہیں۔ ناظم آباد میں کھلے عام فائرنگ کے دوران لاء انفورسٹمنٹ کے ادارے کہاں تھے۔ کھلے عام فائرنگ سے شہر کو پھر سے آگ میں جھونکنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ جماعت اسلامی ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سے امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے رابطہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سیاسی مخالفت کو نفرت ، قتل و غارت گری اور جھلاو گھیراؤ کی سیاست کی بھینٹ نہ چڑائے۔ ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کم کیا جایے۔ کراچی اب جلاو گھیراؤ کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ جماعت اسلامی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کیا ہے۔ کراچی میں رہنے والا کر فرد ترازو کے نشان پر متفق ہوگیا ہے۔ کراچی کے عوام بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلیں اور پولنگ اسٹیشن کو یرغمال کرنے کی سازش کو ناکام بنادیں گے۔ جماعت اسلامی نے انٹر سال اول کے متاثرہ طلبہ و طالبات کے لیے ویپ پورٹل بنادیا ہے۔ ہم نے اعلان کیا ہے کہ اگر طلبہ و طالبات کے مسائل حل نہ ہوئے تو وزیر اعلی ہاوس کی جانب مارچ کریں گے اور دھرنا بھی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی وزیر اعلی سندھ سے رابطے میں ہے اور بہت جلد ایک کمیٹی بنانے کی بات کی جائے گی جس میں طلبہو طالبات کو ریلیف دی جائے گی۔ اگر وزیر اعلی سندھ طلبہ و طالبات کے مستقبل پر ڈاکاماریں گے تو ہم وزیر اعلی ہاوس کی جانب مارچ کریں گے۔ کراچی کے حالات کو درست کرنا حکومت اور لاء انفورسٹمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کو قائم کریں۔
اس موقع پر نائب امراء کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، راجا عارف سلطان، مسلم پرویز، امیر ضلع کیماڑی و امیدوار این اے فضل احد، امیر ضلع سائٹ غربی و امیدوار پی ایس عبد الرزاق خان، امیر ضلع وسطی و امیدوار پی ایس سید وجیہ حسن، رکن سٹی کونسل قاضی صدر الدین، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود ہیں۔