Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پہلے منتخب امیدواران نے ضلع وسطی کو نظر انداز کیا ہے۔ محمد رضوان عرفان

جب سے پیپلز پارٹی نے ضلع وسطی میں سڑکوں کا کام شروع کیا ہے یہاں کا نقشہ ہی بدل گیا ہے۔

0

پہلے منتخب امیدواران نے ضلع وسطی کو نظر انداز کیا ہے۔ محمد رضوان عرفان

کراچی : الیکشن 2024 کی تیاریاں تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی میں قدم جمانے میں مصرف ہیں۔ اس حوالے سے کونر میٹنگ اور عوامی رابطہ مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی این اے 250 کے امیدوار خواجہ سہیل منصور اور پی ایس کے امیدوار محمد رضوان کی جانب سے الیکشن مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ اس حوالے سے لوگوں سے ملاقاتیں کی جاری ہیں۔ شادمان ٹاون کے ڈی دے فلیٹ میں الیکشن آفس کا بھی افتتاح کردیا گیا ہے۔ جہاں امیدواران لوگوں سے بھی ملاقاتیں کررہے ہیں۔

محمد رضوان عرفان نے عوام سے خطاب کے دوران کہا کہ ضلع وسطی سے ہمیشہ سے دوسری سیاسی جماعتوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس دفعہ عوام پیپلز پارٹی کو ایک موقع دے اور کامیاب کرے۔ ہم عوام کے مسائل کو حل کرکے دیکھائیں گے۔ پہلے جو لوگ بھی منتخب ہوئے ہیں انہوں نے ضلع وسطی کو نظر انداز کیا ہے۔ پہلے والوں نے نا سیوریج کا نظام ٹھیک کیا اور ناہی یہاں پانی کی لائینوں پر کوئی کام کیا۔ یہاں تک کہ یہاں کی سڑکیں بھی نہیں بنوائی گیئں۔ جب سے پیپلز پارٹی نے ضلع وسطی میں سڑکوں کا کام شروع کیا ہے یہاں کا نقشہ ہی بدل گیا ہے۔

اس موقع پر پارٹی کی سینئر قیادت جس میں پیپلز سیکیٹریٹ سندھ کے انچارج جناب فرید انصاری، سہیل آبدی، میمبر سندھ کونسل اور پیپلز سیکیٹریٹ ضلع وسطی کے انچارج عاطف مشتاق، پی ایس130 کے صدر شاہد حسین، جنرل سیکریٹری یاسر، انفارمیشن سیکریٹری قاسم اور آصف خان نے شرکت کی۔

Comments
Loading...