سب میرین کیبل میں کچھ خرابی کی وجہ سے، انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
پی ٹی اے اس خرابی کے دور کرنے تک اس کی نگرانی کرے گا۔
سب میرین کیبل میں کچھ خرابی کی وجہ سے، انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے حالیہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے پاکستان کی عوام کو آگاہ کیا کہ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں کچھ خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کو ہیک آور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
جس کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے اور اس کی نگرانی پی ٹی اے خود کرے گا۔ پاکستان بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو انٹرنیٹ استعمال کرنے میں سلو انٹرنیٹ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔