Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار قابل ستائش ہے۔ وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ

پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہتی ہے۔ وزیر توانائی سندھ

0

ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار قابل ستائش ہے۔ وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ

کراچی : وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار قابل ستائش ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہتی ہے۔ ملک کے ایوانوں میں اقلیتوں کی نمائندگی ہمیشہ رہتی ہے۔ کابینہ اور سرکاری ملازمتوں میں بھی اقلیتوں کی شمولیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اقلیتوں کا دن منانے کا مقصد ملکی ترقی میں ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی، سماجی اور اقتصادی ترقی میں بھی اقلیتوں کا اہم کردار ہے۔ ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں صوبہ سندھ میں اقلیتوں کو سب سے زیادہ تحفظ اور اہمیت دی جاتی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو 1973 کا آئین دیا جس میں پاکستان میں رہنے والوں کو مساوی حقوق دئے گئے۔ اقلیتوں کی جان و مال اور حقوق کا تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

Comments
Loading...