وہ پیسہ جو کہیں اور لگنا چاہیے وہ ہمیں گٹر کے ڈھکن پر لگانے پڑ رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن
انٹرمیڈیٹ بورڈ کا رزلٹ آیا ہے سیکنڈ ائیر کے 64 فیصد کراچی کے نوجوانوں کو فیل کردیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمن
وہ پیسہ جو کہیں اور لگنا چاہیے وہ ہمیں گٹر کے ڈھکن پر لگانے پڑ رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وہ پیسہ جو کہیں اور لگنا چاہیے وہ ہمیں گٹر کے ڈھکن پر لگانے پڑ رہے ہیں۔ کیونکہ قبضہ مئیر کام نہیں کررہے۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کا رزلٹ آیا ہے سیکنڈ ائیر کے 64 فیصد کراچی کے نوجوانوں کو فیل کردیا گیا۔ یہ کراچی کے نوجوانوں کے لئے سوال ہے۔ کمشنر کے سپرد تمام معاملات کردیے گئے ہیں۔ کمشنر کے پاس اور بھی بہت کام ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ بات کرتے ہیں تو پیپلز پارٹی اسے لسانی رنگ دیتی ہے۔ اس سے کیا فرق ہورہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے چلنے والے ذہن کو روکنا ہے۔ پنجاب میں 80 فیصد کامیابی ہوئی۔ اگر یہاں ایسا نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یا تو یہاں پڑھائی کا نظام نہیں صحیح یا پھر رزلٹ غلط ہے۔ لاکھوں بچوں کو کرسیاں نہیں دستیاب ، زمین پر بیٹھ کر پڑھتے ہیں۔ صرف فرنیچر خریدنے میں ساڑھے سات ارب کا خریدا گیا۔ اس مد میں یہ کرپشن ہوئی۔ قبضہ مئیر کے الیکٹرک کے بلوں میں پیسے لگا کرجمع کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ صرف فرنیچر کے پیسے واپس لے لیں تو ٹیکس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ تازہ دم ہو کر پھر آنا چاہتے ہیں۔ ہماری انڈسٹری ، پٹرول کے قیمتوں پر ٹیکس دیتے ہیں تو بجٹ بنتا ہے۔ انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ میں اسکروٹنی سے کام نہیں ہوگا اس میں تو پیسے چلنے لگتے ہیں۔ اس۔پر تو سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے کہ انکوائری کریں کہ دیکھیں کون ہے جو بچوب کے مستقبل سے کھیل رہا ہے۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ نگران حکومت پیپلز پارٹی ہی کی ہے۔