Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈاکٹر فاروق ستار کا سرجانی ٹاؤن کی مختلف یوسیز کا دورہ

ڈاکٹر فاروق ستار کا سرجانی ٹاؤن کی مختلف یوسیز کا دورہ

0

ڈاکٹر فاروق ستار کا سرجانی ٹاؤن کی مختلف یوسیز کا دورہ

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر نامزد و امید وار برائے این اے 244ڈاکٹر فاروق ستارنے سرجانی ٹاؤن کی یوسیز 04،02اور 07 کا دورہ کیا۔سینئر ڈپٹی نے اہلیانِ محلہ و دیگر معززین سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے انکے مسائل کی آگاہی لی اور انکے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے 8 فروری کے دن پتنگ پرمہر لگا نے کی درخواست کی جس پر عوام نے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

جبکہ سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے درگاہ رحمانیہ پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انچارج این اے کمیٹی سید شکیل اراکینِ سی او سی اور حق پرست امیدواران پی ایس 117عبد اللہ شیخ،116راحیل اور ٹاؤن کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...