حکومت سندھ نے منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کے خلاف بھی آپریشن کا حکم دے دیا
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کا اجلاس
حکومت سندھ نے منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کے خلاف بھی آپریشن کا حکم دے دیا
کراچی : سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کا اجلاس۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی چیزوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے۔ رزل پیپر، رولنگ مشین، میتھ پائپ، گلاس پائپ اور منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے دیگر اشیاء کی دکانوں پر فروخت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دکاندار حضرات محکمہ ایکسائز کے ستاھ تعاون کریں اور منشیات میں استعمال ہونے چیزیں فروخت کرنے سے گریز کریں۔ کسی بھی خانگی جگہ، گھر ، ہوٹل یا ریسٹورنٹ پر منشیات کے فروخت کے اطلاع پر کارروائی کی جائے گی۔ ایکسائز حکام منشیات کے فروخت کی اطلاع پر اعلیٰ قیادت کی منظوری کے بعد کسی بھی خانگی جگہ، گھر، ریسٹورنٹ یا پارٹی وغیرہ پر چھاپہ مار سکتے ہیں۔ معاشرے میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک بات ہے، ملک کی نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے، رینجرز اور پولیس مکمل طور پر تعاون کر رہی ہے۔ ایکسائز کے موبائلوں کو مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایات، کراچی میں اہم مقامات پر چیک پوسٹس کے قیام کے احکامات۔
ملیر، درخشاں، ہاکس بے اور دیگر اسٹریٹجک پوائنٹس پر محکمہ ایکسائز کی چوکیاں قائم کی جائیں، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا حکم
پولیس کی جانب سے ایکسائز کے 216 جوانوں کی ٹریننگ جاری ہے، 320 افسران نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو دیئے گئے ہیں، سیکریٹری ایکسائز کی اجلاس میں آگہی
اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز و ٹیکسیشن محمد سلیم راجپوت، ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول عثمان غنی صدیقی اور دیگر شریک ہوئے