Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مہک پرویز ایڈیشنل ایس ایچ او کے عہدے پر فائز ہوگئیں۔

علاقہ کی خدمت کروں گی۔ خاص طور پر خواتین کے لئے اور قبائلی عوام کی۔ مہک پرویز ایڈیشنل ایس ایچ او

0

مہک پرویز ایڈیشنل ایس ایچ او کے عہدے پر فائز ہوگئیں۔

کراچی : مہک پرویز ایڈیشنل ایس ایچ او کے عہدے پر فائز ہوگئیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں کرسچن کمیونیٹی سے تعلق رکھتی ہوں۔ سال 2016 میں کانسٹیبل کی پوسٹ حاصل کی تھی۔ اب مجھے لنڈی کوتل ایڈیشنل ایس ایچ او کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ کی خدمت کروں گی۔ خاص طور پر خواتین کے لئے اور قبائلی عوام کی، ان کے جو بھی مسائل ہوں گے ان کا جلد از جلد حل نکالوں گی۔ کیونکہ ان میں شعور اور تعلیم کی کمی ہوتی ہے۔ ان کو پتہ نہیں ہوتا ہے کہ ہمارے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے اس کے خلاف ہم نے کس طرح ایکشن لینا ہے۔ میری تعیناتی کے بعد میرے گھر والے کافی خوش ہیں۔ میری جو محنت ہے 2016 سے اب تک وہ رنگ لے آئی۔ سب سے زیادہ خوش میرے شوہر ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ وہ جب چاہے اپنے پاس بلا لے۔ جب سے میں نے یہ وردی پہن رکھی ہے تب سے مجھے کوئی بھی ڈر اور خطرہ محسوس نہیں ہوتا۔

Comments
Loading...