Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یو اے ای کے ماہرین کیساتھ ملکر زرعی اصلاحات پر مزید بہتری کیلئے کام کریں گے۔ سید ذوالفقار علی شاہ

صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ اور متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی کے درمیان ملاقات

0

کراچی: صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ اور متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی کے درمیان ملاقات۔ ملاقات میں ثقافتی تعاون، سیاحت کے فروغ اور باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں روڈھ گراس کے کاشتکاروں آبادگاروں کیلئے مشترکہ تعاون پر غور۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ روڈھ گراس کے آبادگاروں کو یواے ای کے ماہرین سے ملاقاتیں کرائی جائیں گی، ملاقات میں فیصلہ۔ متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل اور ان کی ٹیم جلد موہن جو دڑو اور قمبر میں شیخ زائد ہسپتال کا دورہ کریں گے۔ محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کے زیر اہتمام لائبریریز میں متحدہ عرب امارات کے تاریخی ثقافتی لٹریچر کو طلباء کیلئے مہیا کیا جائے گا۔ سندھ کے ہنرمندوں اور ثقافتی کاریگروں کیساتھ متحدہ عرب امارات میں پروگرامز کا سلسلہ شروع کرنے جارہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ثقافتی اشیاء پر مشتمل سندھ میں پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے پر مشترکہ اتفاق۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ثقافتی تبادلوں سے باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ سندھ کی تاریخ، ثقافت اور ورثہ عالمی سطح پر متعارف کرانے کیلئے مشترکہ پروگرامز منعقد کرنے جارہے ہیں۔ یو اے ای کے ماہرین کیساتھ ملکر زرعی اصلاحات پر مزید بہتری کیلئے کام کریں گے۔ روڈھ گراس کے آبادگاروں کو یو اے ای کے ماہرین سے ملاقاتیں کروائی جائیں گی جس سے آبادگاروں کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سیاحتی و ثقافتی تعلقات دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے غیرملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

قونصل جنرل یو اے ای ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی نے کہا کہ سندھ کی مہمانوازی اور ثقافت ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ دونوں ممالک کی عوام کو ملانے کیلئے ثقافتی و سیاحتی تبادلوں پر زور دیا جائے گا۔ سندھ کی ثقافت اپنی منفرد تاریخ اور خوبصورتی سے دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے توجہ کا مرکز ہے۔

Comments
Loading...