کراچی والے ہو جائیں تیار، شہر میں سردی کی لہر میں اضافہ
کراچی شہر میں سردی کا ایک نیا سسٹم آج داخل ہوگا جو کہ اب تک کا سب سے طاقتور سسٹم ہے۔
کراچی والے ہو جائیں تیار، شہر میں سردی کی لہر میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق کراچی سے کشمیر تک ایک نئی سردی کی لہر اثرانداز ہونے جارہی ہے۔ یہ سردی کی لہر 9 جنوری 2024 سے لے کر 5 سے 6 دنوں تک رہے گی۔ جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں واضع کمی دیکھنے میں آئے گی۔
کراچی شہر میں رات کو درجہ حرارت 15 ڈگری سے 10 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔ جس کے پیش نظر کراچی شہر میں شدید سردی پڑے گی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر صاف، خشک اور انتہائی سرد ہے۔ ملک میں دن کے اوقات میں بھی سردی کی لہر کے اثرات کے باعث شمالی علاقہ جات، پنجاب کے بیشتر علاقوں اور بلوچستان کے چند علاقوں میں موسم انتہائی سرد ہے۔
شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10-11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گیرا. تاہم سرکاری طور پر 13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہمارے جدید کلفٹن ویدر اسٹیشن پر جنوبی علاقوں میں 15.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25-26 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ محسوس کیئے جانے والے درجہ حرارت 25-26 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ شمال شمال مشرق ہواؤں کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں نمی کی سطح 50-65% ہے۔ شہر میں ہوا کی رفتار شمال شمال مشرق سے تقریباً 10 سے 16 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔