Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سالوں سے پارٹی کی جڑیں مضبوط کرنے والے جیالوں کی بھی حوصلہ شکنی کی ہے۔ ثناء درانی

صرف خواتین کا کوٹہ مکمل کرنے کے لے قیمتی پارٹی ٹکٹس یوں ضائع کرنے سے وہاں کے صوبائی کابینہ اور ورکرز جیالوں کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔ ثناء درانی

0

سالوں سے پارٹی کی جڑیں مضبوط کرنے والے جیالوں کی بھی حوصلہ شکنی کی ہے۔ ثناء درانی

بلوچستان : پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکن صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سماجی رضاکار محترمہ ثناء درانی کے عام انتخابات کے لئےالیکشن کمپئین کےدوران خواتین ورکرز سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے اہم پشتون ضلعوں میں انجان غیر معروف اور گھریلو خواتین کو جنرل نشستوں پر ٹکٹس دیکر پارٹی نے نہ صرف عام انتخابات میں وہاں پہلے سے سیاسی ہتھیار ڈالے دیئے ہیں بلکہ وہاں سالوں سے پارٹی کی جڑیں مضبوط کرنے والے جیالے کی بھی حوصلہ شکنی کی ہے۔

ثناء درانی نے مزید کہا کہ صرف خواتین کا کوٹہ مکمل کرنے کے لے قیمتی پارٹی ٹکٹس یوں ضائع کرنے سے وہاں کے صوبائی کابینہ اور ورکرز جیالوں کو شدید مایوسی ہوئی ہے وہاں کے جیالوں کی سالوں کی محنت پر پانی پیرنے سے پارٹی کو شدید اور ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ پشتون ضلعوں کو مسلسل نظر انداز اور ہلکہ لینے کی وجہ سے پاکستسان پیپلز پارٹی کی جڑیں نکلنے سے پہلے ہی مرجھاجاتی ہیں صوبائی اور مرکزی قیادت پشتون ضلعوں کابینہ کے تحفظات کو فوری توجہ دے اسطرح جیالے ورکرز کو مسلسل نظر انداز کرنے کی وجہ سے عام انتخابات مین پارٹی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت پشتون ضلعوں کو مسلسل نظر انداز کرنے کی پالسی پر نظر ثانی کریں صوبائی قیادت اہم پشتون ضلعوں میں پارٹی کے امیدواروں کے جلسوں میں شرکت کرکے وہاں کے جیالوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت یوں پارٹی ٹکٹس ضائع کرنے پر نظر ثانی کریں بلکہ کوئٹہ میں خواتین امیدواروں کو موقع دیں تاکہ پارٹی کا پروگرسیو اور لبرل چہرہ عوام کے سامنے آئے اور دختر مشرق شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کو بھی تقویت ملے۔

Comments
Loading...