Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی الرٹ نیوزکی ویڈیو میں درخواست ، فرحان سہیل اور سہیل اطعیب کا فوری ایکشن

پچھلے 15 سے 20 دن سے یہ لائین پھٹی ہوئی تھی۔ جس کے کافی پانی سڑک پر بہہتا ہوا دیکھا جاسکتا تھا۔

0

کراچی الرٹ نیوزکی ویڈیو میں درخواست ، فرحان سہیل اور سہیل اطعیب کا فوری ایکشن

کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2، شادمان ٹاون نمبر 2 پر پانی کی مین لائین پھٹ گئی تھی۔ جس کی وجہ سے کافی پانی سڑک پر بہہ رہا تھا۔ علاقہ مکین نے اس کی شکایت نارتھ ناظم آباد وارڈ 1 کونسلر منیب وسیم کو کی تھی۔ یہ خبر جب ہمارے پاس آئی تو اس کی ایک ویڈیو ہم نے اپنے یوٹیوب چینل پر شئیر کی جس میں سہیل اطعیب سے اس لیکیج کو بنوانی کی درخواست کی تھی۔

پانی کے دن کی وجہ سے اوسی دن اس لیکیج کو نہیں بنایا گیا تھا- آج جمعہ کی صبح اس لیکیج کو نارتھ ناظم آباد واٹر کارپوریشن کے عملہ نے بنادیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اگلی سپلائی میں لیکیج نہیں ہوگی۔

ہماری طرف سے نارتھ ناظم آباد واٹر کارپوریشن سہیل اطعیب اور یوسی 2 چئرمین فرحان سہیل کا شکریہ کہ انہوں نے اس پر فوری ایکشن لیا۔

Comments
Loading...