Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر، کونسلر منیب وسیم نے شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی کو دوبارہ روشن کردیا

شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں مختلف مقام پر لائیٹ لگا کر علاقہ کو روشن کردیا گیا۔

0

چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر، کونسلر منیب وسیم نے شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی کو دوبارہ روشن کردیا

کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2، شادمان ٹاون میں مختلف مقام پر لائیٹ نا ہونے کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا تھا، اس حوالے سے چئیرمین یوسی 2 فرحان سہیل کے پاس شکایت موصول ہوئیں۔ جس میں عوام نے ان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ شادمان میں مختلف مقام ایسے موجود ہیں جہاں اندھیرا ہونے کی وجہ سے رات کو اور خاص طور ہر فجر کے وقت کافی کتے جمع ہوجاتے ہیں جو اندھیرا ہونے کی وجہ سے لوگوں کے پیچھے پڑجاتے ہیں۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جرائم کرنے والے بھی علاقہ میں واردات کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی منتخب چئیرمین یوسی 2 فرحان سہیل نے فوری ہدایت دی، جس پر منیب وسیم نے علاقہ میں مختلف مقام پر لائٹ لگوائیں اور علاقہ کا ایک بہت بڑا حصہ دوبارہ روشن ہوگیا۔ علاقہ میں موجود عوام نے ان کے اس اقدام پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...