Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سیف سٹی کا مقصد کراچی کو ایک محفوظ اور ٹیکنالوجی سے چلنے والا شہر بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

‏وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے 47 شرکاء کی ملاقات

0

کراچی : ‏وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے 47 شرکاء کی ملاقات۔ وفد کی سربراہی نیشنل پولیس اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ پی ایس پی سرفراز احمد فالکی کر رہے ہیں۔ ملاقات میں آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ بھی موجود۔ وزیراعلیٰ سندھ کا52ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے زیرِ تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے خطاب۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کو ایک جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی فورس میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اسوقت 31 اضلاع کے 618 تھانوں میں پولیس کی نفری 1,31,850 اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ سندھ حکومت نے 189.7 ارب روپے کا سالانہ بجٹ پولیس کے لئے مختص کیا ہے۔ سندھ پولیس برصغیر کی سب سے پرانی پولیس فورس ہے۔ سنہ 1843ء میں سر چارلس نیپئر نے رائل آئرش کانسٹیبلری کے ماڈل پر قائم کیا تھا۔ سندھ پولیس پاکستان کی دوسری بڑی پولیس فورس بھی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کو انتظامی اور عملی دونوں سطحوں پر اسٹریٹجک انداز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہم نے سندھ پولیس کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کئے ہیں۔ سندھ سیف سٹی پروجیکٹ ایک اہم منصوبہ ہے۔ سیف سٹی کا مقصد کراچی کو ایک محفوظ اور ٹیکنالوجی سے چلنے والا شہر بنانا ہے۔ شہر کراچی کے لیے جامع ویڈیو نگرانی اور ڈیٹا تجزیے کا نظام تیار کیا جا رہا ہے۔ سیف سٹی میں اعلیٰ معیار کے سی سی ٹی وی کیمروں کا وسیع نیٹ ورک شامل ہے ۔ سی سی ٹی وی کیمرے چہرہ شناسائی اور خودکار نمبر پلیٹ شناختی نظام سے لیس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ویڈیو فیڈز براہِ راست کمانڈ، کنٹرول اور کمیونیکیشن سینٹرمیں موصول ہوتی ہیں۔ سیف سٹی فیزون میں ریڈ زون اور ایئرپورٹ کوریڈور شامل ہیں۔ سیف سٹی پروجیکٹ فیز ٹو کی منظوری دی جا چکی ہے۔ سیف سٹی فیز ٹو کے تحت ضلع جنوبی، شرقی اور ملیر میں ہزاروں نئے کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ فیز ٹو میں انٹیلیجنٹ ٹریفک سسٹم بھی شامل ہوگا تاکہ ای-چالان کو بہتر بنایا جا سکے۔ ایس فور پروجیکٹ کو سیف سٹی پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے۔ عوام کے تحفط اور سہولیات کے لئے پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنا رہے ہیں۔ صوبے کے مزید تھانوں کے نظام کو خودکار بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی آرز، کیس فائلیں اور دیگر عمل کو ڈیجیٹل کیا جائے گا۔ سندھ حکومت شفافیت اور عوامی سہولت میں اضافہ چاہتی ہے۔ پولیس کا دریائی کچے کے علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ پہلے مرحلے کے دوران 71 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈالے ہیں یہ پولیس کی اہم کامیابی ہے۔ پولیس کی منشیات سے وابستہ جرائم کا خاتمہ کے لئے کارروائیاں قابل تعریف ہیں۔ پولیس اہلکاروں کے لیے شہداء پیکجز، ہیلتھ کارڈز اور اسکالرشپس فراہم کیے جا رہے ہیں۔ فلاحی، تکنیکی اور انفراسٹرکچر اصلاحات سے عوامی تحفظ مزید مضبوط ہوگا۔

Comments
Loading...