Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نمائش کا مقصد پاکستانی برانڈز کا فروغ اور انہیں عوام سے روشناس کروانا ہے۔ سلمان عبداللہ مراد

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی ایکسپو سینٹر میں “میرا برانڈ پاکستان” نمائش میں بطور مہمانِ اعزازی شرکت

0

کراچی : ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی ایکسپو سینٹر میں “میرا برانڈ پاکستان” نمائش میں بطور مہمانِ اعزازی شرکت۔ نمائش کا انعقاد دو روز کے لئے کیا گیا ہے۔ نمائش کا مقصد پاکستانی برانڈز کا فروغ اور انہیں عوام سے روشناس کروانا ہے۔

سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ “میرا برانڈ پاکستان” نمائش پاکستانی برانڈز کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔ پاکستانی مصنوعات ملکی معیشت کی مضبوط بنیاد ہیں۔ “میرا برانڈ پاکستان” نمائش کے ذریعے مقامی صنعت اور کاروبار کو تقویت ملے گی۔

ڈپٹی میئر کراچی نے مزید کہا کہ پاکستانی برانڈز کو عوام سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایکسپو سینٹر میں منعقدہ نمائش ملکی مصنوعات کے اعتماد اور معیار کی عکاس ہے۔ ایسی نمائشوں کے انعقاد سے پاکستانی برانڈز کو فروغ حاصل ہوگا۔ کامیاب نمائش کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔

Comments
Loading...