کراچی میں فیس لیس ای چلان ظلم نہیں تو اور کیا ہے ؟ ریحان اکرم
ای چلان کے حوالے سے رکن سندھ اسمبلی ریحان اکرم کا اہم بیان سامنے آگیا
کراچی میں فیس لیس ای چلان ظلم نہیں تو اور کیا ہے ؟ ریحان اکرم
کراچی : رکن سندھ اسمبلی ریحان اکرم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ کراچی کے شہریوں پر ایک اور تلوار لٹکا دی گئی ہے۔ فیس لیس ای چالان کے نام پر ظلم کا نیا باب شروع ہوگیا ہے۔ جس شہر میں سڑکیں ٹوٹی پڑی ہیں، گٹر ابل رہے ہیں، ٹریفک سگنلز خراب ہیں، وہاں حکومت عوام کو 25 سے 50 گنا زیادہ چالان بھیج رہی ہے۔ کیا یہاں لوہور یا اسلام آباد کی طرح معیار ی سڑک، ٹریفک سسٹم اور سہولتیں موجود ہیں ؟ اگر نہیں، تو چالان اتنے زیادہ کیوں ؟
انہوں نے مزید کہا کہ یہ انصاف نہیں، یہ استحصال ہے۔ لاہور میں جس خلاف ورزی پر 200 روپے چالان ہوتا ہے، کراچی کے شہری کو اس چیز پر 5000 تک کا ای چالان بھیج دیا جاتا ہے۔ بغیر کسی وضاحت، بغیر کسی اپیل کے حق کے۔ کیا کراچی کے شہری کسی اور ملک کے باشندے ہیں؟ یا حکومت نے انہیں صرف جرمانے دینے کے لئے چھوڑ رکھا ہے ؟
انہوں نے کہا کہ میں ریحان اکرم، بطور ایم پی اے، حکومت کو خبردار کرتا ہوں۔ کراچی کے عوام کو ریونیو مشین سمجھنا بند کرو۔ پہلے شہر کو لاہور اور اسلام آباد جیسی سہولت دو، پھر قنون نافذ کرو۔ عوام پر جرمانے مسلط کرنے سے پہلے شہر کو رہنے کے قابل بناو۔ یہ فیس لیس نہیں، عوام دشمن سسٹم ہے۔ اگر حکومت نے یہ غیر منصفانہ فیصلہ فوری طعر پر واپس نہ لیا تو ہم اسمبلی میں، عدالت میں اور عوام کے ساتھ سڑکوں پر بھرپور مزاحمت کریں گے۔ کراچی کسی کا تجربہ گاہ نہیں۔ یہ پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اور ہم اپنے ووٹرز کے حقوق کے لئے آخری حد تک لڑیں گے۔