Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم پہلی اگست سے قومی شجر کاری مہم کا سلسلہ کراچی سے شروع کرنے جا رہی ہے، سیّد مصطفیٰ کمال

28 جولائی کو ہونے والا یوتھ کنونشن تاریخی ثابت ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار

0

بے روزگار اور محدود وسائل میں کاروبار کرنے والوں کے لیے یہ یوتھ کنونشن مددگار ثابت ہوگا، سیّد مصطفیٰ کمال

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر مرکزی رہنماء و رُکن قومی اسمبلی سید مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان دو بڑے پروگرام کرنے جارہی ہے جس کے بارے میں کے عوام کو آگاہی فراہم کرنا بہت ضروری ہے سب سے پہلے ایم کیو ایم 28 جولائی بروز اتوار شام پانچ بجے ایکسپو سینٹر میں یوتھ کنونشن منعقد کرنے جارہی ہے یہ کنونشن تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر ہر خاص و عام نوجوان کیلئے ہوگا ہم نے عام نوجوانوں کو دعوت دی ہے آکر اس ایونٹ کا حصہ بنیں، خوش قسمتی سے پاکستان کی 68 فیصد آبادی نوجوان طبقے پر مشتمل ہے اور نوجوان ہی ملک و قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اگلے پچاس سالوں کے پاکستان کے فیصلے اس یوتھ نے کرنے ہیں اگر ہم نے انکو صحیح راستہ نہیں دیکھایا معاشرے کا ذمہ دار فرد بنانے میں نوجوانوں کی تربیت نہیں کی تو پھر پاکستان مزید تباہ حالی کی طرف جائیگا یہ ذمہ داری تو سرکار اور ریاست کو ادا کرنی چاہیئے وہ ادا نہیں کر پارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی نوجوان وہ اس یوتھ کنونشن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،پانچ بجے سے 9 بجے تک یہ پروگرام چلے گا،کراچی سے باہر رہنے والے نوجوان ہماری لائیو اسٹریمنگ دیکھ سکتے ہیں، یوتھ کنونشن کے ذریعے نوجوانوں کی زندگی میں بڑا فرق آئے گا، بے روزگار اور محدود وسائل میں کاروبار کرنے والوں کے لیے یہ یوتھ کنونشن مددگار ثابت ہوگا، کراچی کے نوجوان آئیں اور اس یوتھ کنونشن کا حصہ بنیں،یوتھ کنونشن میں ماہر تعلیم دانشور مزاح نگار شعراء آرہے ہیں،کراچی کے نوجوانوں سے گزارش ہے اس میں بھرپور شرکت کریں،یوتھ کنونشن پاکستان کو ری بلڈ کرنے کا ایونٹ ہوگا،

سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ دوسرا پروگرام ایم کیو ایم پہلی اگست سے قومی شجر کاری مہم کا سلسلہ کراچی سے شروع کرنے جا رہی ہے، بڑھتی گلوبل وارمنگ کے بعد پودے لگانا بہت ضروری ہے،ایک انسان کو اپنی زندگی میں دس پودے ضرور لگانے چاہئے،کراچی میں تین کروڑ سے زائد کی ابادی ہے،کراچی اور پورے پاکستان میں ہر پودا نہیں لگ سکتا،ہمیں اپنے اپنے علاقوں کی زمینوں پر لگنے والے پودے لگانے چاہئیں،کراچی کے ہر ٹاؤن کی زمین الگ ہے،ایم کیو ایم اس سلسلے میں ریسرچ کی بنیاد پر کام کرنے جا رہی ہے، کورنگی ،لیاری ،کیماڑی کی زمینوں پر جو پودا موافق ہو وہ لگنا چاہئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کراچی اور پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نوجوانوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیں جس طرح یوتھ کنونشن میں شرکت کی رجسٹریشن بھیجی ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ملک کے نوجوان پاکستان کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں،28 جولائی کو ہونے والا یوتھ کنونشن تاریخی ثابت ہوگا، نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کیسے کھڑا کرنا ہے اس سے متعلق بھی تجاویز دی جائیں گیں، ایم کیو ایم کا یوتھ کنونشن نوجوانوں کو بہت کچھ دینے جا رہا ہے،ہمیں یقین ہے نوجوان سیاست میں اور پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ یکم اگست کو باغ ابن قاسم میں صبح ساڑھے دس بجے گرین مشن کے نام سے شجر کاری مہم کا آغاز کرینگے، سینئر مرکزی رہنماء نسرین جلیل اس پراجیکٹ کو دیکھ رہی ہیں،شہر بدترین ماحولیاتی آلودگی کا نشانہ بنتا جا رہا ہے، مقامی پودے لگا کر پورے سندھ اور پاکستان کو ہرا بھرا کرینگے۔

Comments
Loading...