سلمان عبداللہ مراد کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں طاہر حسن خان کو صدر اور سرداد لیاقت کو بلامقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد
طاہر حسن خان ،سردار لیاقت سمیت تمام عہدیداروں کی بلامقابلہ کامیابی صحافتی برادری کی جانب سے ان پر اعتماد کا اظہار ہے ،سلمان عبداللہ مراد
سلمان عبداللہ مراد کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں طاہر حسن خان کو صدر اور سرداد لیاقت کو بلامقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد
کراچی : ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں طاہر حسن خان کو صدر اور سرداد لیاقت کو بلامقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد۔ سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں تمام عہدیداروں کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
سلمان عبداللہ مراد نے مزید کہا کہ امید ہے تمام عہدیداران صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ طاہر حسن خان ،سردار لیاقت سمیت تمام عہدیداروں کی بلامقابلہ کامیابی صحافتی برادری کی جانب سے ان پر اعتماد کا اظہار ہے۔ جمہوریت اور اظہار رائے کی آزادی کے جدوجہد میں صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہے۔