Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا ایپ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا

0

کراچی : انٹرنیٹ آج کل زندگی کی ایک ایسی ضرورت بن چکا ہے، جس کے بغیر لوگوں کے کام مکمل نہیں ہورہے ہیں۔ تعلیم، کاروبار اور دیگر چیزوں میں انٹرنیٹ کا ستعمال ضروری ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کو لے کر آئے دن کوئی نا کوئی مسلہ سامنے آتا رہتا ہے۔

پچھلے کچھ دنوں سے انٹرنیٹ صارفین نے اپنے علاقہ میں موجود ڈیلرز کو انٹرنیٹ کی سست ہونے کی شکایت کی۔ لیکن اصل میں مسلہ انٹرنیٹ کے سست ہونے کا نہیں بلکہ پاکستان بھر میں سوشل میڈیا ایپ ناچلنے اور سست چلنے کا نکلا۔ ڈیلرز نے جب اپنے پاس کام کرنے والوں کو شکایت دور کرنے کے لئے پھیجا تو پتہ چلا کہ صارفین کو یوٹیوب، واٹس ایپ، اور ٹیک ٹوک استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان بھر میں موجود لوگوں نے ڈاون ڈیٹیکٹر ویب سائیٹ پر بھی اپنی شکایت دینا شروع کردیا ہے۔ جس کے گراف میں ان ایپ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم اس حوالے سے کوئی مزید معلومات موصول نہیں ہوئی ہے کہ مسلہ کی وجہ کیا ہے اور اس کو کب تک ٹھیک کردیا جائے گا۔

Comments
Loading...