چئیرمین فرحان سہیل کی تاج مسجد والی گلی کے لوگوں سے پانی کہ مسلہ پر اہم ملاقات
کراچی : شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد یوسی2 چئیرمین فرحان سہیل نے کوآرڈینیٹر عمیر طلحہ کے ساتھ تاج مسجد والی گلی کے رہائشیوں سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں گلی کے لوگوں نے چئیرمین فرحان سہیل کو پانی کے مسلہ کے حوالے سے آگاہ کیا۔
علاقہ مکین نے بتایا کہ تاج مسجد کے پاس موجود 6 گھروں تک پانی آتا ہے۔ لیکن اس سے آگے نہیں آتا ہے۔ جس پر چئیرمین فرحان سہیل نے ہدایت کی کہ پہلے مرحلہ میں گلی میں مختلف مقام پر گھڑے لگا کر لائین کو چیک کیا جائے گا۔ اگر اس سے بھی مسلہ حل نہیں ہوا تو گلی میں پانی کی نئی لائین ڈالی جائے گی اور پرانی لائین کو بند کردیا جائے گا۔
گلی کے لوگوں نے اس پر چئیرمین فرحان سہیل کا شکریہ ادا کیا۔