Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سیکٹر 5بی2 میں پانی کی قلت، فیضان قریشی کا علاقہ مکین کے ساتھ احتجاج۔

0

کراچی : شہر بھر میں بہت سے علاقہ ایسے موجود ہیں، جہاں پانی کا مسلہ موجود ہے اور لوگ چھوڑی ٹینکیاں اور ٹینکرز ڈلوانے پر مجبور ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت سے علاقوں میں 15 سے 20 دن بعد پانی کی سپلائی دی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے بھی علاقہ مکین پریشان نظر آتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چھوٹے گھر ہونے کی وجہ سے ٹینک چھوٹے ہیں اور وہ 15 س 20 دن کا پانی جمع نہیں رکھ سکتے ہیں۔ واٹر کارپوریشن کراچی کو اس پر ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

نیوکراچی ٹاون یوسی 2 سیکٹر 5بی2 میں بھی پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے علاقہ مکین نے نیو کراچی ٹاون وائس چئیرمین فیضان قریشی سے رابطہ کیا۔ علاقہ مکین کے ساتھ انہوں واٹر کارپوریشن آفس میں اپنا احتجاج بھی رکارڈ کرایا۔ علاقہ کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

واٹر کارپوریشن نیو کراچی آ فس میں تقریباً 1 گھنٹے تک احتجاج جاری رہا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا جب تک ایکسی این صاحب نہیں آئے گے، ان کے آفس میں احتجاج جاری رہے گا۔ اس کے بعد ایکسی این نیو کراچی مشتاق صاحب اپنے دفتر تشریف لائے اور مظاہرین کے تمام جائز مطالبات کو سنا اور اس بات کی یقین دھانی کرائی کہ انشاء اللہ پوری کوشش کروں گا کہ پانی کی عدم فراہمی کے مسئلہ کو حل کرو۔

نئے آنے والے ایکسی این صاحب سے علاقہ مکین کو بڑی امید ہے۔ علاقہ مکین ان کی یقین دہانی کے بعد اپنے گھروں کو چلے گئے۔

Comments
Loading...