لفظ ‘فیمنزم’ مردوں کو اتنا کیوں پریشان کرتا ہے؟ عائشہ عمر
عائشہ عمر ایک پاکستانی اداکارہ اور کبھی کبھار گلوکاری کرنے والی فنکارہ ہیں۔ اپنے ملک میں ‘اسٹائل آئیکون’ سمجھی جانے والی عائشہ عمر پاکستان کی مقبول ترین اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ لفظ ‘فیمنزم’ مردوں کو اتنا کیوں پریشان کرتا ہے؟ نسائیت (نسوانیت) مردوں سے نفرت نہیں کرتی؛ یہ زیادتی کرنے والوں، صنفی تعصب رکھنے والوں، عورتوں سے نفرت کرنے والوں، زیادتی (ریپ) کے مرتکب افراد، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں اور اپنی ذمہ داریوں سے جی چرانے والوں سے نفرت کرتی ہے اور اچھے مردوں کو اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ خود بھی ایسے لوگوں سے نفرت کرتے ہیں۔