Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نیو کراچی ٹاؤن کے ریٹائرڈملازمین میں ایک کروڑ پچپن لاکھ روپے کے واجبات کے چیک تقسیم کردئیے گئے۔

ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کو حق دلوانا ہماری اوّلین ترجیح ہے: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف

0

حکومت سندھ اور کمشنر کراچی کی ہدایت پر نیو کراچی ٹاؤن میں شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی ارسلان طارق

کراچی : حکومت سندھ اور کمشنر کراچی کی ہدایت پر نیو کراچی ٹاؤن میں شجر کاری مہم زور و شور سے جاری۔ نیو کراچی ٹاؤن کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے احسن اقدام۔میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمیداللہ بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی ارسلان طارق کے ہمراہ یوپی موڑپر قائم گرین بیلٹ پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر باغات نیو کراچی ٹاؤن آفتاب احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات جاوید جمال و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اور کمشنر کراچی کی ہدایت پر نیو کراچی ٹاؤن میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے،جس کا مقصدنیو کراچی ٹاؤن کو ہرا بھرا بنانا اورفضائی آلودگی کو کم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے محکمہ باغات کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں،اس حوالے سے نیو کراچی ٹاؤن کی نرسریز میں خوشنما اور پھولدار پودے بڑی تعداد میں تیار کئے جارہے ہیں جو نیو کراچی ٹاؤن کی مختلف علاقوں میں قائم پارکس و پلے گراؤنڈز اور گرین بیلٹس پر لگائے جائیں گے،

انہوں نے کہا کہ مون سون کا موسم پودوں کی پرورش اور نشونما کے لئے بہتر ہے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی ارسلان طارق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں اور اُس پودے کی حفاظت کی ذمہ داری لیں نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ بھر پور کو شش کررہی ہے کہ نیو کراچی ٹاؤن کو سر سبز و شاداب اور خوبصورت بنایا جائے اس میں عوام بھی پھر پور حصہ ڈالیں اور لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت کریں۔

نیو کراچی ٹاؤن میں ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے تقریب کا انعقادکیا گیا،چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ کے ہمراہ ریٹائرڈ اور انتقال کرجانے والے ملازمین کے رُکے ہوئے واجبات کی ادائیگی کے لئے ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین میں ایک کروڑ پچپن لاکھ روپے کے واجبات کے چیک تقسیم کئے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کو حق دلوانا ہماری اوّلین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنی زندگی کے کئی سال سرکاری اداروں میں اپنی خدمات سر انجام دیتے ہیں اور ریٹائر ہونے کہ بعد بھی وہ اپنے بقایا جات کے لئے انتظار کرتے ہیں جبکہ ان ملازمین کو ریٹائر ہونے کہ ایک ماہ کے اندر ہی تمام تر بقاجات دے دیئے جائیں تاکہ وہ اپنی زندگی میں ہی ان پیسوں کو سہی جگہ استعمال کرسکیں،ہماری کوشش ہے کہ نیو کراچی ٹاؤن کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت واجبات کی ادائیگی ممکن ہوسکے۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ منتخب نمائندے نہ صرف عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں بلکہ نیو کراچی ٹاؤن کے ملازمین کے حقوق بھی دلانے میں اپنا پورا کردار اداکررہے ہیں۔انشاء اللہ ہماری کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر خدمات مہیاکرنے کے لئے نیو کراچی ٹاؤن کی آمدنی میں اضافہ کیاجارہا ہے جبکہ نیو کراچی ٹاؤن کے زیرِ انتظام چلنے والی ڈسپنسریوں کی حالت بہتربنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیو کراچی ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین اور فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین کواُنتالیس لاکھ فائنانشل اسسٹینس کے طور پر اداکئے گئے جبکہ لیو ان کیشمنٹ کی مَد میں ایک کروڑ سولہ لاکھ روپے اداکئے گئے ہیں۔

Comments
Loading...