ایم کیو ایم پاکستان ایم این اے فرحان چشتی کے تعاون سے گورمنٹ اسکول کے پاس والی گلیوں میں پیور بلاک کا کام تیزی کے ساتھ جاری ۔۔۔
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان ایم این اے فرحان چشتی کے فنڈز سے بفرزون، این بلاک اور شادمان ٹاون کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ اس حوالے سے شادمان ٹاون میں موجود سخی حسن سے ناگن تک کی سروس سڑک بھی ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے تعمیر کی جارہی ہے۔
شادمان ٹاون میں موجود گورمنٹ اسکول کے پاس موجود 5 سے 6 گلیاں بھی ایم کیو ایم پاکستان ایم این اے کے فنڈز سے تعمیر کی جارہی ہے۔ ابھی ایک گلی کو مکمل کرلیا گیا ہے اور کل سے دوسری گلی میں کام شروع کردیا جائے گا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے زمہ داران اس کام کی نگرانی بھی کررہے ہیں جو وقفہ وقفہ سے آکر کام کودیکھتے ہیں اور علاقہ مکین سے بھی ملاقات کرتے ہیں۔