مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کو دلی مبارک باد
جیالوں کا میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہونا کراچی کے باشعور عوام اور پورے پاکستان کی فتح ہے: وقار مہدی
مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کو دلی مبارک باد
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی کی مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کو دلی مبارک باد۔ سینیٹر وقار مہدی کی مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی اور سلمان عبداللہ مراد کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جیالوں کا میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہونا کراچی کے باشعور عوام اور پورے پاکستان کی فتح ہے۔
وقار مہدی نے مزید کہا کہ سندھ بھر کی میٹروپولیٹین، میونسپل کارپوریشنوں اور ضلع کاوَنسلوں میں جیالوں کا منتخب ہونا تاریخی کامیابی ہے۔ پی پی کی شاندار فتح قائدِ عوام کے نظریے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے پر کاربند رہنے کا انعام ہے، جیالوں کی جدوجہد و قربانیوں کا ثمر ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری فریال تالپور کو پارٹی کی تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کی کامیابی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک جدوجہد اور صدر آصف علی زرداری کے تدبر اور بصیرت کی دلیل ہے۔ تمام منتخب نمائندے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ آج کے دن سے کراچی اور حیدرآباد سکھر لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں بنیادی بلدیاتی مسائل حل کرنے اور سہولیات کو عوام کی دہلیز پر پہنچانے کے دور کا آغاز ہے۔