Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عملاً میئر کے انتخاب کا یہ عمل ایک فراڈ اور غیر جمہوری عمل ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا میئر کے الیکشن پر عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان۔

0

عملاً میئر کے انتخاب کا یہ عمل ایک فراڈ اور غیر جمہوری عمل ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی : حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا میئر کے الیکشن پر عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان۔ شفاف قومی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن اپنی وقعت کھودی ہے۔ جمہوریت پر شپ خون مارکر کے آج مرضی کا نتیجہ حاصل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان اور کراچی کے عوام پورا دن میئر کے انتخاب کے دوران پولیس کی لاٹھی ار دوسری جانب پتھراؤ کا سامنا کرتے رہے۔ پتھراؤ اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے کارکنان زخمی بھی ہیں۔ پولیس کی جانب سے کارکنان پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ آج آرٹس کونسل میں میئر کے انتخاب کے دوران پی ٹی آئی کے 31 ممبران کو جبری طور پر اغواء کر کے غائب کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب میئر کے انتخاب کا عمل شروع ہونے لگا تو ہم نے احتجاج کیا کہ پہلے جماعت اسلامی کے 31 لوگوں کو بازیاب کروایا جائے پھر انتخاب کریں۔ میں نے آرٹس کونسل میں بھی یہ بات نوٹ کروادی ہے کہ میئر کے انتخاب کا عمل عملاً مینڈیٹ پر قبضہ اور ڈاکا ہے۔ جعلی اور کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ کر کے میئر شب اور ڈپٹی میئر شپ کے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ کل امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر ملک گیر سطح پر یوم سیاہ منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں تمام اہم پبلک مقامات پر یوم سیاہ منائیں گے اور ہاتھوں میں سیاہ پٹی باندھی جائے گی۔ پیپلزپارٹی نے عارضی طور پر کونسل میں قبضہ کیا ہے۔ ہم اس جعل سازی کو قبول نہیں کریں گے اور عدالتی راستہ بھی اختیار کریں گے۔ کل نورانی چورنگی پر کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کے خلاف شام 5 بجے نورانی کباب ہاؤس پر پر امن احتجاج کریں گے۔

Comments
Loading...