بارشوں کی الرٹ کے باوجود برساتی نالے کچرا کنڈی کا منظر پیش کررہے ہیں۔ ڈاکٹر نگہت فاطمہ
شہر کی بربادی کی زمہ دار صوبائی حکومت اور اسکی اتحادی جماعت ہے۔ نگہت فاطمہ
بارشوں کی الرٹ کے باوجود برساتی نالے کچرا کنڈی کا منظر پیش کررہے ہیں۔ ڈاکٹر نگہت فاطمہ
کراچی : مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر کراچی پریس کلب سے آئے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں سمندری طوفان بائپر جوائے اور شدید بارشوں کی الرٹ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ساحلی پٹی کو سمندری طوفان اور شدید بارشوں کا شکار بننے کا اندیشہ ہے اسکے باوجود حکومتی بے حسی کے سبب ساحلی علاقوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان اور باشوں کی پیشگی اطلاعات تو دی جاری ہیں لیکن بچاؤ کے حوالے سے اقدامات اور حفاظتی انتظامات کہیں دکھائی نہیں دے رہے ہمیشہ کی طرح حکمران کسی بڑے سانحے کے انتظار میں ہیں تاکہ انہیں کشکول اٹھانے کا ایک نیا موقع حاصل ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کی تباہ حالی کی زمہ دار صوبائی حکومت اور اسکی اتحادی جماعت ہے جو ووٹ تو مہاجر عوام سے مانگتی ہے لیکن وفاداری کا دم وہ حکومتی جماعت کے ساتھ بھرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں کی صفائی کے نام پر اربوں کا بجٹ صرف فوٹوں سیشن اور زبانی بیانات پر خرچ ہوتا دکھائی دے رہا ہے،صفائی مہم صرف فوٹوں سیشن تک محدود ہے جبکہ ندی نالے یا تو غیر مقامی تسلط کا شکار ہیں یا تو کچرا کنڈی بنے ہوئے ہیں۔ جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں جس کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو زمہ داری صوبائی حکومت اور اسکی اتحادی جماعت پر عائد ہوگی جس کا حساب عوام خود لے گی جبکہ مہاجر قومی موومنٹ اپنی عوام کے ہر قدام میں انکے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔