شادمان ٹاون یوسی 2، میں بہت جلد بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ تفصیلات پڑھیں
چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر مختلف گلیوں کا سروے کرنے کے بعد یہ کام کرائے جارہے ہیں۔
شادمان ٹاون یوسی 2، میں بہت جلد بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
کراچی : نارتھ ناظم آباد میں جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن میں بہترین کامیابی حاصل کی اور نارتھ ناظم آباد کے 8 یوسی جیت لئے۔ 10 یوسیز میں سے 8 جماعت اسلامی کے پاس، 1 پیپلز پارٹی اور 1 پی ٹی آئی کے امیدواران کے پاس ہے۔ ہر یوسی میں یوسی کے ذمہداران اپنی اپنی ذمہ داری سمجھ کر کام کرا رہے ہیں۔ لیکن اگر صحیح سے دیکھا جائے تو یوسی 2 نارتھ ناظم آباد، شادمان ٹاون میں سب سے زیادہ کام کرائے گئے ہیں۔
یوسی 02 کی ٹیم کے ساتھ بات چیت پر معلوم ہوا کہ شادمان ٹاون یوسی 2 میں ایک دفعہ پھر بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جس میں پہلے مرحلہ میں گٹر کی لائین ڈالی جائیں گئ اور اگر کہیں ضرورت ہوئی تو پانی کی لائین کا کام کیا جائے گا۔ اس کے بعد ان گلیوں کی سڑک بھی ڈالی جائیں گی۔
شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے اور سیکٹر 14-بی میں حال ہی میں بڑے پیمانے پر گٹر کی لائین ڈالی گیئں ہیں اور کچھ جگہ تو سڑک کی تعمیر بھی کردی گئی ہے۔ جیسے سیکٹر 14-اے میں مین سیوریج کی لائین کا کام کیا گیا۔ اس کے بعد شاہراہ نورجہاں پر موجود انڈا موڑ سے حیدر فوڈز تک کی گٹر لائین اور سڑک کی تعمیر۔ کامران میڈیکل سے یوسی آفس تک کی گٹر لائین ڈالی گئی اور سڑک بھی بنائی گئی۔
شادمان مسجد سے قبرستان تک کی ایک مین گٹر لائین ڈالی گئی ہے جس کی وجہ سے شادمان مسجد پر جو 30 سالوں سے پانی کھڑے ہونے کا مسلہ موجود تھا وہ حل ہوگیا۔ یہ تمام گٹر لائین کے کام یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر ہوئے اور کام کے دوران کونسلر منیب وسیم، کوآرڈینیٹرز میں شعیب، عمیر اور مشائق نور خان موجود تھے۔
اب فرحان سہیل کی ہدایت پر بڑے پیمانے پر دوبادہ گلیوں میں ترقیاتی کام کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ کوآرڈینیٹر عمیر طلحہ نے بتایا کہ کچھ گلیوں میں سیوریج کا نظام کافی پرانا ہونے کی وجہ سے خراب ہوگیا ہے اور گٹر آئے دن بھرنے کے بعد بہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی اسپتال سے زین سینٹر تک کی سیوریج لائینم سیکٹر 14-اے کی میں گٹر لائین، کراون شاپنگ سینٹر اور ایمپائر اسٹیٹ کی مین گٹر لائین، ٹی این ٹی پیز 4 کی گٹر لائین، سابقہ یوسی کونسلر انور محمود کی گلی کی گٹر لائین، المکیم بیکری کے پیچھے والی گلی کی گٹر لائین، ایل اور ایل ایس کی گٹر لائین، تیکون پارک کے پاس کی گٹر لائین اور شادمان مسجد گیٹ نمبر 1 کے سامنے والی گلی کی گٹر لائین کو ڈالنے جارہے ہین۔
اس سلسلے میں فرحان سہیل نے ہدایت دے دی ہے اور جلد ہی یہاں پائیپ اتار دئیے جائیں گے اور کام شرورع بھی کردیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ بعد میں ان جگہ پر سڑک کی تعمیر بھی کرائی جائے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ شادمان ٹاون میں کچھ جگہ نئے پول لگائے جائیں گے اور ان پر لائیٹ بھی لگائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یوسی اپنا کام کررہا ہے۔ چھوٹے کام تو روز مرہ کی بنیادپر ہورہے ہیں جیسے صفائی کے کام اور مختلف مقام پر گٹر کی صفائی اور پانی کی لائین کی لیکئج۔ عوام سے درخواست ہے کہ ان کاموں کو انجام دینے میں ہمارا ساتھ دیں۔