Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نیازی پارک کو تزین و آرائش کے بعد عوام کے لئے کھول دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم،چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے پارک میں پودا لگایا۔

0

نیازی پارک کو تزین و آرائش کے بعد عوام کے لئے کھول دیا گیا۔

کراچی : ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کا چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کے ہمراہ یوسی 2 شریف آباد میں نیازی پارک کا افتتاح۔ اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر 2 شریف آباد کے چیئرمین محمد ارشاد، وائس چیئرمین اسد محمود نیازی، ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک ریحان ہمدانی، فوکل پرسن ظہیر احمد، فیلڈ انچارج عبدالوہاب و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

افتتاح کے بعد چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے پارک میں پودا لگایا،انہوں نے وہاں موجود عوام اور افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اہلیانِ لیاقت آباد ٹاؤن کو صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے اس سلسلے میں لیاقت آباد ٹاؤن کے اجڑے ہوئے پارکس و پلے گراؤنڈ ز کو از سر نو تعمیر کرکے تزین و آرائش کے کام کئے جارہے ہیں اور ان پارکوں کو مرحلہ وار تیار کرکے عوام کے حوالے کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان پارکس کی بحالی کے بعد عوام کو اپنے علاقوں میں سستی اور صحت مند تفریح کا موقع مل رہا ہے جس کے لئے لیاقت آباد ٹاؤن کے محکمہ باغات کے افسران کی محنت اور کوششوں کو سراہا جانا ضروری ہے۔واضح رہے کہ محکمہ پارک کا عملہ لیاقت آباد ٹاؤن کی شاہراہوں اور گرین بیلٹس پر بیوٹی فکیشن کے ساتھ پودے لگانے کے کام میں مصروف عمل ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ چیئرمین لیاقت آباد ٹان فراز حسیب کی بھرپور کوشش اور کاوشوں سے جلد لیاقت آباد ٹاؤن ایک ماڈل ٹاؤن بن جائے گا۔

Comments
Loading...