Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون میں جماعت اسلامی کی طرف سے مختلف مقام پر لائیٹ لگانے کا کام جاری

فرحان سہیل کی ہدایت پر شعیب ارسلان کی نگرانی میں مختلف مقام پر لائیٹ لگانے کا کام جاری ہے۔

0

شادمان ٹاون میں جماعت اسلامی کی طرف سے مختلف مقام پر لائیٹ لگانے کا کام جاری

تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون میں مختلف مقام پر لائیٹ ناہونے کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم کافی زیادہ ہوگئے تھے۔ جس کو دیکھتے ہوئے علاقہ میں موجود جناب شکیل صاحب اور فرقان صاحب نے جماعت اسلامی کے منتخب نمائیندوں سے رابطہ کیا اور ان کو کچھ مقام بتائے جہاں لائیٹ کی بہت زیادہ ضرورت تھی۔

بروز پیر کو فرحان سہیل چئیرمین یوسی 2 کی ہدایت پر پولوں پر لائیٹ لگانے کے لئے گاڑی فراہم کی گئی۔ جس نے جناب شعیب ارسلان صاحب اور عمیر طلحہ کی نگرانی میں ان مقام پر لائیٹ لگوائی۔ اس موقعہ پر کونسلر منیب وسیم نے بھی دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا۔

جناب شکیل صاحب اور فرقان صاحب نے اس اقدام پر جماعت اسلامی کے پورے پینل کا شکریہ ادا کیا۔

Comments
Loading...