Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام سے قبل تمام تر ضروری انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔ نصرت اللہ

امام بارگاہوں کے اطراف پیور بلاک سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ۔

0

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کا امام بارگاہوں کا دورہ۔

کراچی : محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے وائس چیئرمین محمد الیاس، چیئرمین ورک کمیٹی مرزا آفاق بیگ اور ایکسی ای این بی اینڈ آر کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امام بارگاہ خیر العمل (انچولی) اور امام بارگاہ آئی آر سی (عائشہ منزل) کے اطراف پیور بلاک سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-

دورے کے دوران چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور ان سے محرم الحرام کے سلسلے میں درکار سہولیات اور انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام سے قبل تمام تر ضروری انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ روشنی، صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور دیگر سہولیات کے حوالے سے ٹاؤن انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور بلاتعطل سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، اور انشائاللہ گلبرگ ٹاؤن کی عوام کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائیگا اس موقع پر یو سی 1 کے چیئرمین عاصم مخدومی اور یو سی 8 کے وائس چیئرمین سلال قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے

Comments
Loading...