Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

رانا شوکت علی، ریحان اکرم، کرن باجی اور محمد طلحہ کا واٹر کارپوریشن ایکس سی این وحید شیخ کے ہمراہ غیر قانونی کنیکشن کے خلاف اہم دوراہ

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پانی کی ڈسٹریبیوشن، جمالی پل سے صبا سینما تک مین لائن میں پانی کی چوری، ڈبلیو ٹی این کی بڑی لائنوں میں لیکج، ناگن سے گودھرا تک گرین بیلٹ میں پندرہ انچ لائن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔

0

رانا شوکت علی، ریحان اکرم، کرن باجی اور محمد طلحہ کا واٹر کارپوریشن ایکس سی این وحید شیخ کے ہمراہ غیر قانونی کنیکشن کے خلاف اہم دوراہ

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایم پی اے ریحان اکرم نے واٹر کارپوریشن آفس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں محمد علی شیخ، اے سی شاہ رخ، اے سی مصطفیٰ مینگل صاحب، ایکسین نارتھ ناظم آباد سہیل اطیب، ایکسین نیو کراچی نواز صاحب، اے ای ای ارشد خلیل صاحب و دیگر ٹاؤنز کے ایکسین، ڈبلیو ٹی این کے ذمے داران موجود تھے۔

ملاقات میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ٹاؤنز نارتھ کراچی، نیوکراچی گلبرگ ٹاؤن نارتھ ناظم آباد ٹاؤن لیاقت آباد ٹاؤن میں پانی کی قلت، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پانی کی ڈسٹریبیوشن، جمالی پل سے صبا سینما تک مین لائن میں پانی کی چوری، ڈبلیو ٹی این کی بڑی لائنوں میں لیکج، ناگن سے گودھرا تک گرین بیلٹ میں پندرہ انچ لائن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔

آج ایم کیو ایم پاکستان حق پرست ایم پی اے رانا شوکت علی، ایم پی اے ریحان اکرم، ایم پی اے کرن باجی، ایم پی اے محمد طلحہ نے کراچی واٹر کارپوریشن ایکس سی این وحید شیخ کے ہمراہ جمالی پل سے لیکر صباء سنیما چورنگی تک غیر قانونی کنیکشن کے مختلف مقامات کی نشاندھی کروائی اور کراچی واٹر کارپوریشن کو فوری ان غیر قانونی کنیکشن کو کاٹنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر علاقہ مکین بھی موجود تھے انہوں نے ان سے ملاقات کی اور اپنے مسائل بھی بتائے۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقہ مکین نے ایم کیو ایم پاکستان اور واٹر کارپوریشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...